خاتون رپورٹر کیساتھ اوباشوں کی چھیڑ چھاڑ۔۔پھر کیا ہوا جانیے

Sep 09, 2021 | 12:58:PM
خاتون رپورٹر کیساتھ اوباشوں کی چھیڑ چھاڑ۔۔پھر کیا ہوا جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اکثرایسے واقعات سننے میں آتے ہیں کہ اوباشوں نے لڑکی سے چھیڑ خانی کی اسی طرح کا ایک واقعہ امریکا میں پیش آیا جہاں لیڈی سپورٹس رپورٹر کو دوران رپورٹنگ ہراساں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  امریکی سپورٹس رپورٹر نے ٹوئٹر پر ویڈیو ٹویٹ کی  جس میں لائیو رپورٹنگ کے دوران چند اوباش اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے رہے۔خاتون سپورٹس رپورٹر کالج فٹ بال میچ کی رپورٹنگ کے لئے گئی ۔

میچ شمالی کیرولائنا کے بینک آف امریکا سٹیڈیم میں کلیمسن ٹائیگرز اور جارجیا بلڈوگس کی ٹیم کے درمیان کھیلا جا رہا تھا ۔ میچ ختم ہونے کے بعد نیوز چینل کی رپورٹررپورٹ کر رہی تھی کہ کچھ چنداوباش شائقین نے اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ شروع کر دی ۔ جس پر لیڈی رپورٹر  آن کیمرہ ہی آگ بگولہ ہوگئی اور جمع ہوئے لوگوں کو غصے میں پیچھے ہٹنے کو کہا۔’’ نہ تو مجھے ٹچ کرو اور نہ ہی میرے سامان کو ٹچ کرو ۔‘‘

57 سیکنڈ کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے رپورٹرنے کہا کہ یہ تو پورا بھی نہیں ہے ، مجھے اس سے بھی زیادہ پریشان کیا جا رہا تھا ۔ کیا ہم لوگوں کے سپیس کا احترام کر سکتے ہیں ؟
یہ بھی پڑھیں:  ہٹ اینڈ رن کیس ۔۔ عدالت نے سلمان خان کو بڑا فیصلہ سنا دیا