غزہ میں ایک لاکھ 23 ہزار سے زیادہ افراد بے گھر ہو چُکے ہیں، اقوام متحدہ

Oct 09, 2023 | 22:42:PM
غزہ میں ایک لاکھ 23 ہزار سے زیادہ افراد بے گھر ہو چُکے ہیں، اقوام متحدہ
کیپشن: انسانی حقوق پر کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے (او سی ایچ اے) نے مزید کہا کہ 73 ہزار افراد سکولوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ’غزہ میں ایک لاکھ 23 ہزار 5 سو 38 افراد حماس اور اسرائیل کے درمیان شروع ہونے والی اس حالیہ جنگ کی وجہ سے بے گھر ہوئے ہیں کیونکہ انھیں خطرے ہے کہ ان کے گھروں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔‘

انسانی حقوق پر کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے (او سی ایچ اے) نے مزید کہا کہ 73 ہزار افراد سکولوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این آر ڈبلیو اے) کے ترجمان عدنان ابو حسنہ نے بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

عدنان کا کہنا ہے کہ ’ان سکولوں میں بجلی ہے، ہم انھیں کھانا، صاف پانی، اور طبی سہولیات بھی فراہم کررہے ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیے: اسرائیل حماس جنگ، قطر کی وزارت خارجہ نے ثالثی اور مذاکرات کی تصدیق کر دی

غزہ میں دو کروڑ 30 لاکھ فلسطینی آباد ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے حماس کے حملے کے بعد جوابی فضائی حملے شروع کرنے سے قبل اسرائیل نے بعض علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ وہاں سے نکل جائیں۔

اسرائیلی وزیراعظم بینیامن نیتن یاہو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’میں غزہ کے لوگوں سے کہہ رہا ہوں کہ اب وہ وہاں سے نکل جائیں کیونکہ ہم ہر جگہ اپنی پوری طاقت کے ساتھ کارروائی کرنے والے ہیں۔‘