آئینی عدالت مقدمات کے جلد فیصلے ،سائل کی سہولت کیلئے بنائی؛عطا تارڑ
27ویں ترمیم ان کیخلاف ہی استعمال ہو گی جو آج کر رہے ہیں ،وہ ان کے گلے پڑے گی،مظہر عباس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کاکہنا ہے کہ آئینی عدالت اس لیے بنائی ہے تا کہ فیصلے جلدی ہوں اور عام سائل کو سہولت ہو کہ اس کے کیسز کا فیصلہ جلدی کیا جائے۔
24نیوز کے پروگرام نسیم زہرا @پاکستان میں گفتگو ہوئےکرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن ججز کی ٹرانسفر کرے گا جوڈیشل کمیشن میں اپوزیشن جماعتوں کی بھی نمائندگی ہو گی،خواتین کے رائٹس کے لوگ بھی ہوں گے ، سول سوسائٹی کے لوگ ، تمام پروفیشنل بار نوڈیز کے ممبران بھی موجود ہوں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو سروسز چیف کو تو استثنیٰ حاصل ہے ، صدر کو تا حیات فوجداری کارروائی سے استثنیٰ دینے کیلئے تجویز زیر غور ہے ، فیلڈ مارشل کو عہدے کسی جنگ جیتنے یا کسی خاص وجہ سے دیا جاتا ہے کیونکہ یہ ایک اعزاز ہے ۔
پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار مظہر عبا س نے کہا کہ 1973 کا آئین ختم کر دیا گیا ہے ، جمہوریت اور آئین کو دفن کر دیا گیا ہے ،27ویں ترمیم ان کے خلاف ہی استعمال ہوں گی۔جو آج کر رہے ہیں وہ کل ان کے گلے پڑے گا۔پاکستان میں چینی ڈیموکریٹک ماڈل لایا جا رہا ہے ۔
پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار حکومت نے آرمی کو بہت مضبوط کر دیا ہے ،ہمارے سیاستدان اپنے ہی اختیارات کو کمزور کر دیتے ہیں ، اگر 26ویں آئینی ترمیم پرصحیح تھے تو انہیں 27ویں ترمیم لانے کی ضرورت نہیں تھی، اگر یہ 27ویں ترمیم لا رہے ہیں تو انہیں ماننا پڑے گا کہ آئینی بینچ بنا کر غلط کیا۔