پاکستانی بیوی کو افغانستان ساتھ لے جانے کی خواہش نے شہری کی جان لے لی

Nov 09, 2023 | 19:00:PM
پاکستانی بیوی کو افغانستان ساتھ لے جانے کی خواہش نے شہری کی جان لے لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستانی بیوی کو افغانستان ساتھ لے جانے کی خواہش نے افغان شہری کی جان لے لی ۔
کراچی کے علاقے پیرآباد میں افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب افغان نژاد شہری میر افضل بیوی کے ہمراہ  سوتیلی بیٹی کو لینے اس کے چچا کے گھر پہنچا، پولیس کے مطابق افغان شہری نے پاکستانی خاتون سے شادی کر رکھی تھی جسے وہ اپنے ساتھ افغانستان لے جانا چاہتا تھا، جبکہ خاتون اپنے پہلے  شوہر سے پیدا ہونے والی بیٹی کو اپنے ساتھ لے جانے پر بضد تھی، خاتون نے اپنا افغان سٹیزن کارڈ بھی بنوا رکھا تھا۔

پاکستانی خاتون اپنے افغانی نژاد شوہر کے ہمراہ جب بیٹی کو لینے پہنچی تو خاتون کے بھانجے نے  دونوں پر فائرنگ کر دی، جس سے خاتون زخمی اور افغان شہری جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق پہلے شوہر سے ہونے والی بیٹی ماں کے ساتھ افغانستان نہیں جانا چاہتی تھی، بیٹی کو اس کے چاچا کے گھر سے لینے گئے تو جھگڑا ہوگیا، خاتون کے بھانجے ابوبکر نے دونوں پر فائرنگ کردی، فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی ٹینس ٹیم کی ڈیوس کپ ٹائی کیلئے پاکستان کیخلاف سازش ناکام