اب مجھے یقین ہے اس قوم کو کوئی توڑ نہیں سکتا،شعیب اختر

Nov 09, 2022 | 18:43:PM
سابق فاسٹ بولر، شعیب اختر، پاکستانی قوم، شکریہ، دعائیں، پاکستان کو فائنل، پہنچا دیا
کیپشن: شعیب اختر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہاہے کہ پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جس نے دعائیں کرکے پاکستان کو فائنل تک پہنچا دیا، اب مجھے یقین ہو گیا ہے کہ اس قوم کو کوئی توڑ نہیں سکتا کیونکہ اگر آپ کا کردار اس کی قومی ٹیم سے دیکھیں تو ہمیں کم بیک کرنے کی عادت ہو چکی ہے ، پاکستان ٹیم کو یہاں تک پہنچانے میں پاکستانیوں کا بہت بڑا کردار ہے۔ 
 شعیب اختر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ سب کچھ پاکستانیوں کی دعاؤں کی وجہ سے ہے ، تاہم مجھے پہلے ایسا لگتا تھا کہ پاکستان یہاں تک نہیں پہنچے گا اور پہلے راؤنڈ میں ہی باہر ہوجائے گا، لیکن جہاں 22 ، 25 کروڑ عوام کھڑے ہوں ،پاکستان کو باہر کرنا ناممکن ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ٹیم نے بہت زبردست بولنگ اور بیٹنگ کی، جس پر میں پاکستانی ٹیم اور پوری قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: