بھارتی میڈیا جھوٹوں کی نانی۔۔24 نیوز کےرپورٹر نے اگلے مورچوں سے مناظر دکھا دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(میاں محمد اشفاق )سیالکوٹ میں حملے کے بھارتی میڈیا کی جانب سے جھوٹے دعوؤں کی کلی کھل گئی، 24 نیوز کا رپورٹر جان کی پروا کئے بغیر قوم کو حقائق دیکھانے بھارتی مورچوں کے پاس پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق کچھ دیر قبل 24 نیوز کے رپورٹر میاں محمد اشفاق جان ہتھیلی پر رکھ کر زیرو لائن پر موجود بھارتی مورچوں اور لائٹس کے ساتھ ساتھ اصل حقائق کے مناظر دکھانے کیلئے وہاں پہنچ گے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی دعووں کے برعکس زیرو لائن کے قریب دیہاتوں کے حالات معمول کے مطابق ہیں اور بچے بڑوں کے ساتھ زیرو لائن پر اٹھکیلیاں اور گپ شپ کرتے نظر آرہے ہیں ،

ان سرحدی علاقوں کے مکینوں کے حوصلہ بلند اور زندگی معمول پر ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کہ جانب سے بھارتی فوج کے سیالکوٹ میں داخلے کی جھوٹی خبریں چلائی گئیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی کی قیمتوں میں کمی، نیپرا نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا