بھارتی میڈیا کارٹون نیٹ ورک زیادہ لگتا ہے، شاہد آفریدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز)قومی ٹیم کےسابق کپتان شاہد آفریدی نےموجودہ پاک بھارت صورتحال پر ردِعمل دیتے ہوئےکہا آج کھیل نشانےپر ہے،پی ایس ایل دبئی منتقل ہوا،آئی پی ایل معطل ہوگیا۔
قومی ٹیم کےسابق کپتان شاہد آفریدی نےاپنےبیان میں کہا کھیل سرحدوں،مذاہب اورسیاست سےبالاتر ہیں، کرکٹ ہمیں جوڑتی تھی،آج جنگ کی زدمیں ہے،بھارتی ڈرون حملے نےراولپنڈی سٹیڈیم کے باہرحملہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایل پی ایل میچز دبئی میں کروانے کے حوالے سے بھارت کو کیا جواب ملا ؟
شاہد آفریدی نےبھارتی میڈیا پرطنز کرتےہوئےکہابھارتی میڈیا کارٹون نیٹ ورک زیادہ لگتا ہے،بھارتی میڈیا صحافتی اقدار چھوڑ کر مزاحیہ انداز اختیارکرگیا، انہوں نے امن کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کو جنگ کا ایندھن نہ بنایا جائے۔