منوج باجپائی کی سنسنی خیز فلم "صرف ایک بندہ کافی ہے" کا ٹریلر جاری

May 09, 2023 | 00:10:AM
منوج باجپائی کی سنسنی خیز فلم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت کے نامور اداکار منوج باجپائی کی نئی فلم "صرف ایک بندہ کافی ہے" کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق "صرف ایک بندہ کافی ہے" ,حقیقی واقعات پر مبنی ہے اور اس فلم میں منوج باجپائی کے مداحوں کو ایک سنسنی خیز کورٹ روم ڈراما دیکھنے کو ملے گا۔

فلم کی کہانی ہائی کورٹ کے ایک عام سے وکیل کے گرد گھومتی ہے جو ہمت اور جرات کے ساتھ ایک نہایت چیلنجنگ کیس لڑنے کا فیصلہ کرتا ہے۔

منوج باجپائی کا عدالتی ٹاکرا ایک بااثر مذہبی شخصیت سے ہوتا ہے جس پر نوجوان لڑکی پر ہراسانی کرنے کے الزامات ہیں۔

اپنے کردار کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے منوج باجپائی کا کہنا تھا کہ "انصاف کے حصول کیلئے ایک عام آدمی کے کردار میں جنگ لڑنا بہترین تجربہ تھا۔"

اداکار کا کہنا تھا کہ "فلم کا ٹریلر اب آچکا ہے اور مجھے امید ہے کہ ناظرین کو یہ کہانی بہت پسند آئے گی۔"