علاقائی و عالمی صورتحال، وزیر اعظم نے اجلاس طلب کر لیا

Mar 09, 2026 | 12:57:PM
علاقائی و عالمی صورتحال، وزیر اعظم نے اجلاس طلب کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی اور عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق قومی کفایت شعاری پالیسی کی منظوری کے لیے اجلاس آج دوپہر وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر کو بھی مدعو کیا گیا ہے.

 اجلاس میں ملک کی مجموعی انتظامی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:ایرانی حملوں کا خدشہ : امریکا کا اپنے شہریوں کو سعودی عرب چھوڑنے کا حکم

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں صوبوں اور وفاق کے درمیان اتفاق رائے سے قومی کفایت شعاری پالیسی کی منظوری دی جائے گی.

 موجودہ حالات میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اہم فیصلہ متوقع ہے جس کے تحت سرکاری روابط زوم پر انجام دینے کی تجویز ہے.

 اجلاس میں سکول کالجز کلاسز آن لائن، آفسز میں ورک فرام ہوم کی پالیسی بھی زیر غور آئے گی۔