آصف زرداری سندھ سے مسلسل پانچویں صدر مملکت منتخب

Mar 09, 2024 | 21:16:PM
آصف زرداری سندھ سے مسلسل پانچویں صدر مملکت منتخب
کیپشن: آصف زرداری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سندھ نے سب صوبوں کوپیچھے چھوڑتے ہوئے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا،آصف زرداری سندھ سے مسلسل پانچویں صدر مملکت منتخب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق 20 جون 2001 کو سابق آرمی چیف پرویز مشرف کے صدر بننے سے مارچ 2024 آصف علی زرداری کے منتخب ہونے کے بعد گزشتہ 23 سال سے عہدہ صدارت صوبہ سندھ کی شخصیات کے پاس ہی رہا ہے۔پیپلزپارٹی کے رہنما آصف علی زرداری دوسر ی مدت کےلئے صدر منتخب ہوگئے ہیں، یہ پاکستانی تاریخ میں پہلے سویلین ہیں جو دوسری مرتبہ اس عہدے کیلئے منتخب ہوئے ہیں۔
 وہ اس حوالے سے بھی منفرد ہیں کہ وہ دونوں مرتبہ منتخب رکن قومی اسمبلی تھے، وہ سندھ سے تعلق رکھنے والے پانچویں اور دوسرے بلوچی صدر بھی ہیں، فاروق خان لغاری بھی بلوچ تھے،اب تک صدر مملکت رہنے والوں میں 4 کا تعلق پنجاب، 3 کے پی کے، 4 کا سندھ اور ایک شخصیت کا تعلق مشرقی پاکستان سے تھا۔ 
پاکستانی تاریخ میں 13صدر گزرے ہیں جس میں پانچ فوج سے ایک بیوروکریٹ ایک سابق جج اور دیگر کا تعلق سیاست سے رہا ہے، اس میں فوج سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو ایک سے زائد مرتبہ صدر منتخب ہونے کا موقع ملا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑا جھٹکا، مایہ ناز بلے باز پی ایس ایل چھوڑ کر واپس چلے گئے، وجہ بھی سامنے آ گئی