چئیرمین پی سی بی محسن نقوی آئی سی سی اجلاس میں شرکت کیلئے دبئی جائیں گے

Mar 09, 2024 | 18:10:PM
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی آئی سی سی اجلاس میں شرکت کیلئے دبئی جائیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد) چئیرمین پی سی بی محسن نقوی دبئی میں 13 سے 15 مارچ تک شیڈول آئی سی سی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

 تفصلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا اجلاس 13 سے 15 مارچ تک دبئی میں شیڈول ہےجس میں چئیرمین پی سی بی محسن رضا نقوی شرکت کرینگے،محسن نقوی اور سی او  او سلمان نصیر اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

 ذرائع کے مطابق چئیرمین پی سی بی 12 مارچ کی رات دبئی روانہ ہونگے، آئی سی سی بورڈ میٹنگز کے ساتھ چیف ایگزیکٹو میٹنگ بھی شیڈول ہے ، اجلاس کی سائیڈ لائن پر پی سی بی حکام دیگر بورڈ حکام سے ملاقات کریں گے

 اس کے علاوہ بھارتی بورڈ کے نمائندوں سے بھی بات چیت ہونے کا امکان ہے جبکہ  اجلاس میں امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہو نے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا، اگلے برس پاکستان میں ہونے والی چیمپئینز ٹرافی انتظامات پر بھی بات ہو گی ، محسن نقوی دوسرے بورڈ حکام سے بھی بات چیت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں ؛ جاوید آفریدی کا خوبصورت فین کیلئے ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل