حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پر بجلی بم گرا دیا

Mar 09, 2023 | 21:01:PM
حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پر بجلی بم گرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وفاقی حکومت نے کراچی والوں کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے کراچی کیلئے بجلی4روپے76پیسے مہنگی کرنے کی منطوری دے دی ہے، بجلی 2 مختلف سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی  ہے ۔

ذرائع کے مطابق مالی سال کی پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 3روپے21 پیسےفی یونٹ مہنگی کی جائے گی جبکہ گزشتہ سال کی دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے55پیسے مہنگی کی کی گئی ہے ، اضافہ ملک بھر میں بجلی کا یکساں ٹیرف برقرار رکھنے کیلئے کیا گیا ہے ، صارفین سے اضافی وصولیاں مارچ سے مئی2023 کے دوران کی جائیں گی۔