دلہن نے شادی کے دن دلہا کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، ویڈیو وائرل

Mar 09, 2023 | 16:14:PM
دلہن نے شادی کے دن دلہا کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شادی والے دن دلہن نے دولہا کو دوسری لڑکی کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ دلہن کی درد بھری ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔ 

شادی کا دن ہر کسی کیلئے بہت اہم ہوتا ہے اور ہر کوئی اس دن کو یادگار بنانے کی خاطر طرح طرح کے جتن کرتا ہے۔ اس دن کو خوبصورت بنانے کے لیے دلہا اور دلہن مختلف طریقے اپنا کر ایک دوسرے کو سرپرائز دیتے ہیں۔ لیکن اگر ایسے میں کسی کے ساتھ دھوکا ہو جائے تو اس کا دن حسین ہونے کی بجائے بدترین بن جاتا ہے۔ ایسا ہی کچھ اس چینی دلہن کے ساتھ ہوا جس نے اپنی ہی شادی کے دن اپنے دلہا کو دوسری لڑکی کے ساتھ  ایک بڑی گاڑی میں پکڑا۔ 

 چین میں دلہن نے اپنی شادی کے دن دلہا کو کسی دوسری لڑکی کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ دلہا کسی دوسری لڑکی کے ساتھ  ایک بڑی کار میں میں موجود تھا کہ شادی ہال میں انتظار کرتی دلہن کو ان کی ملاقات کا علم ہو گیا۔ جس پر دلہن شادی کے لباس سمیت ہی دوڑتی ہوئی اس گاڑی کے شیشے پر آ کھڑی ہوئی جس میں دلہا کسی دوسری لڑکی کے ساتھ موجود تھا۔ 

مزید پڑھیں: بیوی آشنا کے ساتھ بھاگ گئی، شوہر نے بدلہ لینے کیلئے انتہائی قدم اٹھا لیا 

دلہے کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کے بعد دلہن زاروقطار رونے لگ پڑی جس پر شادی میں آے مہمان اور دوست دلہن کو تسلیاں دیتے رہے اور دوسری جانب دلہا دوسری لڑکی اور اپنے دوستوں کے ساتھ فرار ہو گیا۔ اس درد ناک منظر کی ویڈیو حاضرین میں سے کسی نے ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

سوشل میڈیا صارفین نے زندگی کے اس بڑے دن پر دلہن کو ملنے والے غم اور دھوکے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے دلہن کو ہمت نا ہارنے کے مشورے بھی دیے۔ سوشل میڈیا صارفین کا مزید تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اچھا ہوا دھوکے باز دلہے کا چہرہ وقت سے پہلے ہی سامنے آگیا اگر اس کا یہ چہرہ شادی کے بعد سامنے آتا تو یہ دلہن کے لیے اس سے بھی بڑے دکھ اور غم کی بات ہوتی۔