جنت مرزا ٹک ٹاک کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت بن گئیں

Mar 09, 2023 | 10:29:AM
پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاکر اور نئی اُبھرتی ہوئی اداکارہ جنت مرزا پاکستان میں ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت بن گئیں ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاکر اور نئی اُبھرتی ہوئی اداکارہ جنت مرزا پاکستان میں ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت بن گئیں ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے 22 سالہ جنت مرزا نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا اسکرین شارٹ شیئر کیا جس کے مطابق ان کے فالوورز کی تعداد 22 ملین ہوگئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی ٹک ٹاکر نے اپنے مداحوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے لکھا کہ ’ 22 ملین فالورز حاصل کرنا میرے لئے بہت بڑی کامیابی ہے، آپ سب کا بہت بہت شکریہ، آپ سب سے یونہی ہمیشہ پیار کرتی رہوں گی‘۔

مزید پڑھیں: بھارتی اداکارہ کی ڈھول پر ڈانس کی ویڈیو،سوشل میڈیا پر وائرل

22 ملین فالورز کے ساتھ جنت مرزا پاکستان کی سب سے زیادہ فالور کی جانے والی ٹک ٹاکر بن گئیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنے منگیتر عمر بٹ سے منگنی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کی تصدیق عمر بٹ نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری سے کی تھی۔