پیر پگاڑا سے ملاقات نہ ہو سکی۔ وزیراعظم نے دورہ کراچی مختصر کردیا

Mar 09, 2022 | 13:03:PM
 احساس کفالت تقریب منسوخ۔ وزیراعظم نے دورہ کراچی مختصر کردیا
کیپشن: وزیراعظم عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیرا عظم عمران خان  کی پیر پگاڑا سے ملاقات نہ ہونے کے باعث دورہ  کراچی انتہائی مختصر ہوگیا ،گورنر ہاوس میں احساس کفالت کی تقریب منسوخ کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان بارہ بجے کراچی پہنچے، تین بجے واپس چلے جائیں گے ،وزیرا عظم دوبجے گورنر ہاوس سے بذریعہ ہیلی کاپٹر نیشنل اسٹیڈیم اتریں گے۔وزیراعظم عمران خان بہادر آباد سے سیدھا اسلام آباد جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ کیمرون ڈیاز نے اپنا منہ نہ دھونے کی وجہ بتا دی

 ترجمان جی ڈی اے پیر صدر الدین شاہ کے مطابق پیر پگاڑا  کی ذاتی مصروفیات اور طبیعت ناسازی کے باعث وزیراعظم سے ملاقات نہیں ہو گی۔