کوروناکیسز:شادی ہالز بند کرنے،سکولو ں کھلنے کے طریقہ کار پر غور

Mar 09, 2021 | 12:29:PM
کوروناکیسز:شادی ہالز بند کرنے،سکولو ں کھلنے کے طریقہ کار پر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کیسز کے پیش نظر اسکول کھولنے کے طریقہ کار پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز این سی او سی کے سربراہ اسد عمر اور کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل محمود الزمان خان کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں صوبوں میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی صورتحال اور اس سے متعلق اقدامات کئے گئے ،ویکسی نیشن پر پیشرفت اور قومی ویکسین کی حکمت عملی کے بارے میں غور کیا گیا جب کہ اجلاس میں صوبائی نمائندوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

این سی او سی میں ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے مثبت کیسز کا جائزہ لیا گیا  اور فورم نے صوبائی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ گراس روٹ کی سطح پر حفاظتی اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے این سی او سی آج  9 مارچ کے اجلاس میں اسکولوں کو کھولنے کے طریقوں پر نظر ثانی کرے گا۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کیسز میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے سینماؤں، شادی ہالوں میں تقریبات اور ریسٹورنٹس کو دوبارہ کھولنے کے فیصلے کو واپس لینے پر غور شروع کردیا۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ لاک ڈاؤن ختم کرنے کے حوالے سے اپریل کے دوسرے ہفتے میں نظرثانی کی جائے گی۔واضح رہےکہ سینما گھروں، ہالز کے اندر شادی کی تقریبات اور ریسٹورنٹس کو کھولے جانے کے 15 مارچ سے امکانات تھے۔