عمران بٹ پاکستان انڈر-21 ہاکی ٹیم کے گول کیپنگ کوچ کے عہدے سے مستعفی

Jun 09, 2026 | 22:55:PM
عمران بٹ پاکستان انڈر-21 ہاکی ٹیم کے گول کیپنگ کوچ کے عہدے سے مستعفی
کیپشن: عمران بٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان انڈر-21 ہاکی ٹیم کے گول کیپنگ کوچ عمران بٹ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ 

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں عمران بٹ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ذاتی وجوہات کے باعث پاکستان انڈر21 کے گول کیپنگ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں پاکستان انڈر-21 ہاکی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ جوائن نہیں کروں گا۔ پی ایچ ایف کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میری معذرت قبول کی۔

اپنے بیان میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان انڈر-21 ٹیم اور کوچنگ سٹاف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:یااللہ خیر! زلزلے کے شدید جھٹکے