پسرور؛دبئی پلٹ نوجوان کو دوستوں نے قتل کر دیا

Jun 09, 2026 | 19:30:PM
پسرور؛دبئی پلٹ نوجوان کو دوستوں نے قتل کر دیا
کیپشن: ڈیڈ باڈی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اورنگ زیب بیگ)پسرورمیں  دبئی پلٹ نوجوان کو دوستوں نے قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پسرورمیں  سکنہ تلونڈی بھنڈراں کا محمد فرقان تین روز قبل دبئی سےپاکستان آیا تھا،فرقان کو قتل کرکے لاش طیب بھٹہ گاؤں کے ویرانے میں پھینک دی۔پولیس تھانہ قلہ کالر والا نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ دوستوں نے فرقان کو گھر سے لیا اورمار کر لاش ویرانے میں پھینک دی،پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ وجہ تنازعہ تاحال معلوم نہ ہو سکی۔ 

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں کتنی اموات ہوئیں؟ صحافی کے سوال پر طلال چودھری کا جواب آ گیا