سولر صارفین کیلئے بری خبر،قیمتوں میں 2 لاکھ روپے تک اضافہ

Jun 09, 2026 | 14:56:PM
سولر صارفین کیلئے بری خبر،قیمتوں میں 2 لاکھ روپے تک اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد سپرا)لاہورشہر کی مارکیٹ میں سولر پینلز کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہونے لگا۔

  5 کلوواٹ سے 15 کلوواٹ تک کےسسٹم کی قیمتوں میں ڈیڑھ لاکھ سے 2 لاکھ روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

  5 کلوواٹ سولر سسٹم کی قیمت میں ڈیڑھ لاکھ روپے اضافہ ہونے کے بعد نئی قیمت 6 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے، 7 کلوواٹ سسٹم کی قیمت 2 لاکھ روپے اضافے کے بعد 8 لاکھ 25 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح 10 کلوواٹ سولر سسٹم کی قیمت 9 لاکھ روپے سے بڑھ کر 11 لاکھ روپے ہو گئی ہے، جبکہ 12 کلوواٹ سسٹم کی قیمت 2 لاکھ روپے اضافے کے بعد 12 لاکھ 50 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

 مارکیٹ میں 15 کلوواٹ سولر سسٹم کی قیمت بھی بڑھ کر 14 لاکھ 50 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے، جو اس سے قبل تقریباً 13 لاکھ روپے تھی۔

یہ بھی پڑھیں:رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای شہید کی نماز جنازہ اور تدفین عاشورہ کے بعد ہو گی:ایرانی میڈیا

واضح رہے کہ یہ قیمتیں آن گرڈ سولر سسٹمز کے لیے مقرر کی گئی ہیں، جبکہ آف گرڈ سسٹمز نصب کروانے والے صارفین کو بیٹریوں کی قیمت الگ سے ادا کرنا ہوگی، قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد سولر توانائی کی جانب راغب صارفین میں تشویش پائی جا رہی ہے۔