صحافی نصر اللہ گڈانی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

Jun 09, 2024 | 00:34:AM
صحافی نصر اللہ گڈانی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( جہانگیر عالم) گھوٹکی سے تعلق رکھنے والے صحافی نصر اللہ گڈانی کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے حراست میں لینے کا دعویٰ کر دیا۔

ایس ایس پی گھوٹکی سمیر نور نے بتایا کہ نصر اللہ گڈانی کے قاتل کو گرفتار کر لیا جس سے قتل میں استعمال ہونے والا پستول اور موٹر سائیکل برآمد کر لی، پولیس نے تھانہ میرپور ماتھیلو کی حدود سے ملزم اصغر لونڈ کو گرفتار کیا، اصغر لونڈ کے ساتھی برکت لونڈ کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 انہوں نے بتایا کہ عبداللہ لونڈ نامی شخص نے ملزمان کی سہولت کاری کی ہے، دونوں ملزمان کو بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا، ملزمان کی گرفتاری کیلیے جدید ٹیکنالوجی کی مدد لی گئی۔

 انہیں پہلے شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان منتقل کیا گیا تھا تاہم بعدازاں ایئر ایمبولینس سے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے تھے، صحافی نصر اللہ کی موت پر گھوٹکی یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا تھا، صحافی تنظیموں کا کہنا تھا کہ 4 دن گزرنے کے باوجود پولیس حملہ آوروں کا سراغ لگانے میں ناکام ہے، قاتلوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ صحافی نصر اللہ گڈانی کو جاں بحق ہونے سے4 روز قبل میرپور ماتھیلو میں جراوار روڈ پر موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے ٹارگٹ کر کے نشانہ بنایا تھا،3 گولیاں لگنے سے ان کا جگر، مثانہ اور پھپھڑے متاثر ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کے پاس مکمل مینڈیٹ ہے، لوگوں کی خدمت کر ے ،امیر مقام