پاکستان ایمرجنگ ویمنز ٹیم کی ایشیا کپ کے لیے ہانگ کانگ روانگی

Jun 09, 2023 | 23:16:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا)پاکستان ایمرجنگ ویمنز کرکٹ ٹیم فاطمہ ثنا کی قیادت میں آج کراچی سے براستہ دبئی ہانک کانگ روانہ ہو گئے، جہاں وہ اے سی سی ویمنز ایمرجنگ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں حصہ لے گی۔

تفصیلات کے مطابق  ایمرجنگ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ ہانگ کانگ میں 12 سے 21 جون تک کھیلا جائے گا۔

پاکستان ایمرجنگ ویمنز ٹیم گروپ میں اپنا پہلا میچ 13 جون کو نیپال کے خلاف کھیلے گی۔