سونے کیساتھ ساتھ چاندی بھی مہنگی

Jun 09, 2023 | 20:45:PM
سونے کیساتھ ساتھ چاندی بھی مہنگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ایک ہفتے بعد سونے کی قیمت میں یک مشت بڑا اضافہ ہو گیا، چاندی نے بھی پر پھیلا لیے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت فی اونس19 ڈالر اضافہ دیکھنے  میں آیا ہے ، جس کے اثرات پاکستان میں بھی نظر آ رہے ہیں ، پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے اضافہ ہوا ہے جبکہ چاندی کی قیمت میں 50 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، قیمت میں اضافے کے بعد سونا مقامی مارکیٹ میں فی تولہ 2  لاکھ 29 ہزار 300 روپے تک پہنچ گیا ہے  ،10گرام سونا 1972 روپے مہنگا ہوکر 1 لاکھ 96 ہزار 588 روپے پر پہنچ گیا ،ایک تولہ چاندی 50 روپے اضافے سے 2650 روپے کی ہوگئی،عالمی منڈی میں سونا 19 ڈالر اضافے سے 1965 ڈالر فی اونس ہوگیا۔ 

یہ بھی پڑھیں :حکومت کا پاکستان انڈوونمنٹ فنڈ کے قیام کا اعلان