عجب سروس کی غضب کہانی،راولپنڈی کےغریب شہری کو 1 کروڑ 23 لاکھ کا گیس بل بھیج دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) محکمہ سوئی ناردرن گیس نے راولپنڈی کے علاقے دھمیال کے رہائشی اللہ دتہ راجہ کو ایسا گیس بل تھما دیا کہ ان کے ہوش اڑ گئے، متاثرہ شہری کے مطابق انہیں 1 کروڑ 23 لاکھ روپے سے زائد کا بل موصول ہوا ہے جو صرف 4 ماہ کی گیس کے استعمال پر جاری کیا گیا۔
اللہ دتہ راجہ کا کہنا ہے کہ وہ ایک غریب آدمی ہیں اور اتنی بڑی رقم ادا کرنا ان کے بس سے باہر ہے،ایک عام گھریلو صارف پر اتنا بڑا بل، یہ کہاں کا انصاف ہے؟ انہوں نے بل ہاتھ میں تھامے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بل موصول ہونے پر وہ فوراً سوئی گیس دفتر پہنچے لیکن وہاں موجود عملے نے کہا کہ بل ہر صورت ادا کرنا ہو گاتاہم معاملہ میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے بعد محکمہ سوئی گیس کے ترجمان نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ صارف کا بل محکمے کے نوٹس میں آ چکا ہے، اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ ایک کمپیوٹر ایرر معلوم ہوتا ہے۔
ترجمان کے مطابق محکمے نے معاملے کی چھان بین شروع کر دی ہے اور بہت جلد بل کی درستگی (Correction) کر کے نیا بل جاری کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: میئر لاڑکانہ بھی ڈاکوؤں کے ریڈار پر، ایک ماہ میں دوسری بار لٹ گئے