ٹرمپ کا پاکستان-بھارت کیساتھ تجارت جاری رکھنے اور متعدد ممالک پر نئے ٹیرف کا اعلان

Jul 09, 2025 | 22:32:PM
ٹرمپ کا پاکستان-بھارت کیساتھ تجارت جاری رکھنے اور متعدد ممالک پر نئے ٹیرف کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکم اگست سے متعدد ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق عراق، سری لنکا، الجزائر اور لیبیا پر 30 فیصد، مولڈووا اور برونائی پر 25 فیصد جبکہ فلپائن پر 20 فیصد ٹیرف نافذ کیا جائے گا،صدر ٹرمپ نے متاثرہ ممالک کے رہنماؤں کو خطوط ارسال کر کے نئی ٹیرف شرح سے آگاہ بھی کر دیا ہے،ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ تجارت جاری رکھی جائے گی۔

انہوں نے افریقہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا امداد سے تجارت کی طرف منتقل ہو رہا ہے کیونکہ افریقہ میں زبردست معاشی صلاحیت موجود ہے،انہوں نے مزید اعلان کیا کہ کانگو اور روانڈا کے رہنما امن معاہدے پر دستخط کے لیے امریکا آئیں گے جبکہ سوڈان اور لیبیا کے درمیان پرامن تصفیہ کرانے کا بھی ارادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا غیر ملکیوں کو جائیداد خریدنے کی اجازت دینے کا اعلان