گجرات میں پل کا حصہ گرنے سے گاڑیاں دریا میں جاگریں، 10 افراد ہلاک

Jul 09, 2025 | 13:02:PM
  گجرات میں پل کا حصہ گرنے سے گاڑیاں دریا میں جاگریں، 10 افراد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )بھارتی ریاست گجرات میں گمبھیرا پل کا ایک حصہ گرنے سے 10 افرادہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات میں گرنے والے پل پر موجود متعدد گاڑیاں دریا میں جاگریں، جب کہ پل گرنےکےمقام پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ پُل 40 سال پرانا ہے، بدھ کی صبح ٹریفک کے سبب حادثہ پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق اب تک صرف تین افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے اور باقی کی تلاش جاری ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:ہیلی کاپٹر  کا استعمال کیوں نہیں کیا گیا ؟ سانحہ سوات پر عدالت سے بڑی خبر آگئی

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی رہائشیوں کا بتانا ہے کہ  پل کی خستہ حالی گزشتہ کئی عرصے سے واضح تھی لیکن حکام نے مرمت کی درخواستیں نہیں سنیں۔

وزیر اعلیٰ گجرات بھوپیندر پٹیل کی جانب سے محکمہ روڈ اینڈ بلڈنگ کو اس حادثے کی فوری تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔