حج 2026 کےلئے لازمی رجسٹریشن کا آج آخری روز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)حج 2026 کے لیے لازمی رجسٹریشن کا آج آخری دن ہے، اب تک دو لاکھ پاکستانی آئندہ سال حج کے لیے رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق اب تک دو لاکھ عازمین حج رجسٹریشن کراچکے ہیں،گھر بیٹھے بغیر فیس کے آن لائن بھی رجسٹریشن کرانے کی سہولت دی گئی ہے، آئندہ سال رجسٹریشن کروانے والے ہی حج کے اہل تصور ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی وزیر خارجہ کی سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط حج پالیسی کےمطابق الگ سے جاری کیے جائیں گے،رجسٹریشن کی بنیاد پر ہی سعودی حکومت حج کوٹہ مقرر کرے گی۔