پلاننگ کمیشن کو سٹریٹجک پالیسی کی قیادت، ترجیحات کے تعین کیلئےبااختیاربنایاجائے،اسحاق ڈار

Jan 09, 2026 | 18:33:PM
 پلاننگ کمیشن کو سٹریٹجک پالیسی کی قیادت، ترجیحات کے تعین کیلئےبااختیاربنایاجائے،اسحاق ڈار
کیپشن: نائب وزیراعظم اقتصادی اصلاحات کے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور  عباس)  نائب وزیراعظم  اسحاق ڈار نے اقتصادی اصلاحات سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کی۔  نائب وزیراعظم  اسحاق ڈار کے دفتر کے ترجمان نے بتایا کہ اجلاس میں پاکستان کی اقتصادی اور ترقیاتی پالیسی سازی میں منصوبہ بندی کمیشن کے تاریخی اور مرکزی کردار کو اجاگر کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے پلاننگ کمیشن کو سٹریٹجک پالیسی کی قیادت، ترجیحات کے تعین اور عوامی سرمایہ کاری کی مؤثر نگرانی کے لیے بااختیار بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

نائب وزیرِ اعظم نے کہا کہ پلاننگ کمیشن کو وزیرِ اعظم کی براہِ راست قیادت میں اعلیٰ ترین ادارہ (Apex Body) کے طور پر کام کرنا چاہیے۔

پلاننگ کمیشن ایک ایسا اعلی ترین ادارہ ہو جس میں ایک پالیسی و پلاننگ وِنگ اور ایک الگ ترقیاتی وِنگ شامل ہو۔

انہوں نے زور دیا کہ تمام بڑے اقتصادی فیصلے قومی اقتصادی حکمتِ عملی سے ہم آہنگ ہونے چاہئیں۔

 جوابدہی، کارکردگی اور حکومتی ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لیے واضح KPIs مقرر کیے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پلاننگ کمیشن کو اقتصادی فیصلوں کے لیے مرکزی کلیئرنگ ہاؤس کا کردار ادا کرنا چاہیے۔

تاکہ وزارتوں اور ڈویژنز کو پالیسی تسلسل اور ترقیاتی منصوبہ بندی کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی جا سکے۔

پاکستان کی اقتصادی گورننس کو مضبوط بنانے کے لیے پائیدار اصلاحات کی معاونت پر بھی زور دیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی وزراء برائے خزانہ، منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات، موسمیاتی تبدیلی نے شرکت کی۔

وزیرِ مملکت برائے خزانہ و ریونیو، معاونِ خصوصی برائے وزیرِ اعظم، سیکرٹری منصوبہ بندی، نیشنل کوآرڈینیٹر SIFC، اور متعلقہ وزارتوں و ڈویژنز کے سینئر حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔