نیوزی لینڈ، ساحل پر پھنسی 6 وہیل مچھلیاں ہلاک

Jan 09, 2026 | 14:33:PM
نیوزی لینڈ، ساحل پر پھنسی 6 وہیل مچھلیاں ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے کے ایک دور افتادہ ساحلی علاقے فیئرویل اسپِٹ پر درجنوں وہیل مچھلیاں ساحل پر پھنس گئیں، جن میں سے کم از کم چھ ہلاک ہوچکی ہیں .

دوسری طرف ساحل پر پھنسی پندرہ وہیل اب بھی زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کو پیش آیا، جب تقریباً پچپن پائلٹ وہیلز ساحل پر نکل آئیں۔

 بیشتر نے کسی طرح گہرے پانیوں کا رخ کرلیا، تاہم دوبارہ لہر کے کم ہونے سے پندرہ مچھلیاں پھر ریت میں دھنس گئیں اور اب تقریباً ایک کلومیٹر کے فاصلے میں پھیلی ہوئی ہیں۔

ماحولیاتی تنظیم پروجیکٹ جوناہ کے رضاکار مسلسل ان مچھلیوں کو گیلا کر کے ان کی جلد کو ٹھنڈا رکھ رہے ہیں تاکہ وہ سورج کی تپش سے محفوظ رہ سکیں۔

مزید پڑھیں:بھارتی کرکٹر مقامی میچ کے دوران ہارٹ اٹیک کے باعث چل بسے

  تنظیم کی نمائندہ لوئیزا ہاکس کے مطابق، ”جب مد و جزر کا پانی واپس آئے گا تو ہمیں بہت تیزی سے کام کرنا ہوگا۔                                                                                                                             

 ہمارا مقصد ان پھنسی ہوئی وہیلز کو اکٹھا کرنا اور مناسب گہرائی میں پہنچا دینا ہے تاکہ وہ دوبارہ سمندر میں اپنا راستہ تلاش کر سکیں۔“

پائلٹ وہیلز سماجی مخلوق ہیں اور قدرتی طور پر ایک دوسرے کا خیال رکھتی ہیں۔

 یہی وجہ ہے کہ باہمی وابستگی کے باعث یہ جتھوں کی صورت میں رہنے کی کوشش کرتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہی جذباتی عادت اکثر ان کے اجتماعی طور پر ساحل پر پھنس جانے کا سبب بنتی ہے۔

رضاکاروں کی ٹیم امید رکھتی ہے کہ اگر ان 15 وہیلز کو ”منظم گروپ“ کی شکل میں اکٹھا کرکے دوبارہ چھوڑا جائے تو وہ ایک دوسرے کے ساتھ سمندر کی جانب ورانہ ہوجائیں گی۔