پروین بابی کا دلکش لُک، ماہرہ خان نے فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچادیا

Jan 09, 2024 | 11:50:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بھارتی لیجنڈری اداکارہ پروین بابی کا دلکش لُک اپناتے ہوئے فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچادیا۔

گزشتہ روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماہرہ خان نے ایک ایسی ویڈیو جاری کی جس نے بالی وڈ اور فیشن کے متوالوں کی تمام تر توجہ اپنی جانب مبذول کرواچکی ہے۔ اس ویڈیو میں ماہرہ خان کو جھلملاتے ملبوسات میں ایک ایسے ہیئر اسٹائل میں دیکھا جاسکتا ہے جو بالی وڈ کی سن 1970 اور 1980 کے ابتدائی سالوں کی معروف اور صف اول کی ہیرؤئن پروین بابی کی یاد تازہ کرتا معلوم ہورہا ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں ماہرہ خان ایک گلابی ساڑھی میں دلکشی کی تمام حدیں پار کرتی پروین بابی کی قاتلانہ ادائیں دیتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کررہی ہیں۔

ویڈیو میں ماہرہ سے سوال کیا جاتا ہے کہ ’آپ ایک معروف اداکارہ ہیں لیکن اس کے ساتھ آپ اسٹائل آئیکون بھی ہیں۔ یہ اسٹائل آپ میں کہاں سے آیا؟ سوال کا جواب دیتے ہوئے ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ’ مجھے یاد ہے کہ میں نے ٹائم میگزین کا کور دیکھا تھا جس پر دلکشی سے بھرپور پروین بابی کی تصویر تھی اور ان ہی تصاویر کی وجہ سے میں نے ان کی فلمز بھی دیکھیں۔ ان کے کچھ گانے مجھے بے حد پسند ہیں۔ وہ بے انتہا خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اسٹائل آئیکون تھیں‘۔

ویڈیو میں ماہرہ خان کو شلوار قمیص پہنے بھی دیکھا جاسکتا ہے جس پر چمکیلے ستارے لگے نظر آرہے ہیں جبکہ اداکارہ نے ہیئر اسٹائل بھی پروین بابی جیسا بنایا تھا۔

مزید پڑھیں:  لیجنڈری اداکار سلطان راہی کو مداحوں سے بچھڑے 28 برس بیت گئے

ویڈیو میں ماہرہ خان پروین بابی کی فلم ’نمک حلال‘ کا گانا ’رات باقی بات باقی‘ گنگناتی ہیں جس کے بعد ماہرہ اسی فلم کے ایک اور مشہورِ زمانہ گانے ’جوانی جانِ من‘ پر جھومتے اور لیجنڈری اداکارہ سے مشابہت کھاتی ادائیں دیتی نظر آتی ہے۔

مذکورہ ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں جہاں سوشل میڈیا صارفین اس فیشن ویڈیو کے آئیڈیا اور ہدایتکاری کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں وہی ویڈیو میں ماہرہ خان کی خوبصورتی اور پروین بابی سے ان کی مشابہت کے تبصرے بھی جاری ہیں۔