شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر، آج بھی 15 پروازیں منسوخ

Jan 09, 2024 | 10:48:AM
 پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد کے اطراف میں شدید دھند کے باعث ملکی و غیر ملکی فلائٹ آپریشن آج بھی متاثر ہے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد کے اطراف میں شدید دھند کے باعث ملکی و غیر ملکی فلائٹ آپریشن آج بھی متاثر ہے۔ 

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق 3 پروازیں مختلف ایئر پورٹس پر منتقل جبکہ 15 منسوخ کر دی گئی ہیں، نجی ایئر لائن کی جدہ سے ملتان کی پرواز پی اے 871 کراچی میں اتار لی گئی۔ پی آئی اے کی ابوظہبی سے پشاور کی پرواز پی کے 218 اور دبئی سے پشاور کی پرواز پی کے 284 کی اسلام آباد لینڈنگ کرائی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی ایئر لائن کی شارجہ سے اسلام آباد کی پرواز ای آر 407، مانچسٹر سے اسلام آباد کی پرواز منسوخ کر دی گئی۔ اسلام آباد سے ریاض کے درمیان نجی ایئر لائن کی پرواز ای ار 807 اور 808، اسلام آباد سے کوئٹہ کیلئے پرواز ای آر 540 اور 541 بھی منسوخ کر دی گئیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق لاہور سے دبئی کی پرواز ای آر 724 اور نیننگ، چین کی پرواز وائی جی 9147، نجی ایئر لائن کی ملتان سے دبئی کی پرواز پی اے 811، کراچی سے کوئٹہ کی پرواز پی کے 310 اور 311، لاہور کی پرواز پی کے 304 اور ای آر 520، کراچی سے اسلام آباد کی پرواز ای آر 503 اور نینگ، چین سے کراچی کی پرواز وائی جی 9143 بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: روپیہ تگڑا،ڈالر کی قدر مزید گھٹ گئی

واضح رہے کہ 2024ء کے آغاز کے بعد سے اب تک 9 دن کے دوران پاکستان کے مختلف ایئر پورٹس کیلئے 300 ملکی و غیر ملکی پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔