انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے کیلئے مودی نے رام مندر کو بھی داؤ پر لگا دیا

Jan 09, 2024 | 09:55:AM
انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے کیلئے مودی نے رام مندر کو بھی داؤ پر لگا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے کیلئے مودی نے رام مندر کو بھی داؤ پر لگا دیا،جنتا دل پارٹی کے رہنما اجے یادیو کا مودی سرکار پر رام مندر کو بم سے اڑانے کا الزام ہے۔

 ایم ایل اے اجے یادیو کا کہنا ہے کہ  بی جے پی 22 جنوری  کو رام مندر کے افتتاح کے موقع پر بم دھماکا کرے گی، بی جے پی کے ممکنہ بم دھماکے سے مذہبی تناؤ شدت اختیار کر جائے گا،مودی سرکار ایودھیہ رام مندر پر حملہ کرکے الزام پاکستان اور مسلمانوں پر لگانا چاہتی ہے، ہمارے ٹیکس کے پیسے سے تعمیر کئے گئے رام مندر کا کریڈٹ بی جے پی لے رہی ہے۔

جنتا دل پارٹی کے ایم پی کوشلندر کمار نے بھی مودی سرکار کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ رام سب کا صرف بی جے پی کا نہیں،22 جنوری 2024 کو رام مندر کے افتتاح کے موقع پر مودی کو بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

بھارتی پولیس کے مطابق  نامعلوم شخص کی کال موصول ہوئی جس میں 22 جنوری کو رام مندر کے افتتاح کے موقع پر دھماکا کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔