ایف آئی اے کا جہانگیر ترین کیخلاف مقدمہ داخل دفتر کرنے کی تیاریاں

Jan 09, 2023 | 14:55:PM
ایف آئی اے کی جانب سے جہانگیر ترین اور علی ترین کے خلاف مقدمہ داخل دفتر کرنے کی رپورٹ 173 سی آر پی سی تیار کر لی گئی
کیپشن: جہانگیر ،علی ترین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) ایف آئی اے کی جانب سے جہانگیر ترین اور علی ترین کے خلاف مقدمہ داخل دفتر کرنے کی رپورٹ 173 سی آر پی سی تیار کر لی گئی۔

ایف آئی اے رپورٹ میں انکاشاف کیا گیا کہ جہانیگر ترین اور علی ترین کی کمپنیوں سے دوران تفتیش کوئی بھی غیر قانونی ٹرانزیکشن سامنے نہیں آئی، رقم کی ٹرانزیکشن جے ڈی ڈبلیو اور جے کے ایف ایس ایل کے درمیان ہوئی جو 2013 کی سالانہ ریٹرن میں بھی واضع ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ جہانگیر ترین فیملی پر اوپن مارکیٹ سے ڈالر خریدنے کا الزام تھا، جس کی دستاوزات ان کی جانب سے فراہم کی گئیں، اوپن مارکیٹ سے خریدے گئے ڈالر بینک کے ذریعے اور قانونی طریقے سے لیے گئے، جس کا ریکارڈ سالانہ ریٹرن میں موجود ہیں۔

ایف آئی اے رپورٹ کہ مطابق جہانگر ترین اور علی ترین پر ایف آئی ار میں لگائی گئی دفعات میں دھوکہ دہی اور جعلی ثابت نہیں ہوتی، جہانگیر خان ترین اور علی ترین کی کمپنی کے درمیان ہونے والی 2013 کی ٹرانزیکشن کا ریکاڈ فناشنل رپورٹ میں موجود ہے، ایس ای سی پی کی جانب سے اس ٹرانزیکشن پر کسی بھی قسم کا کوئی اعتراض نہیں لگایا گیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کمپنی رول سیکشن 213،216 کے آرڈیننس کے تحت کسی سٹیک ہولڈر، شئیر ہولڈر اور نہ ہی کسی ڈائریکٹر نے جہانگیر ترین اور علی ترین کے خلاف کوئی شکایت ایس ای سی پی میں درج کروائی، اگر ایسا ہوتا تو ایس ای سی پی اثاثہ جات کی انکوائری کرنے کا مجاز تھا، تاہم ابھی تک دونوں کمپنیوں کے خلاف کسی بھی شحص نے کس قسم کی کوئی شکایت درج نہیں کروائی، لہذا 173 کے تحت جہانگیر ترین اور علی ترین سمیت 5 افراد پر ایف آئی اے کی جانب سے دائر ایف آئی ار داخل دفتر کی جائے۔