کورونا کے وار جاری۔۔ مزید 7 افراد جاں بحق

Jan 09, 2022 | 09:37:AM
 این سی او سی،اعداد و شمار ،پاکستان ، کورونا ، جاں بحق 
کیپشن: کورونا اموات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) ملک میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 7 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

این سی او سی کےاعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 28 ہزار 969 ہو گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 16 ہزار 432 ہے۔ ملک میں 13 لاکھ چار ہزار 58 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ،12 لاکھ 58 ہزار 657 افراد صحت یاب ہو چکے ، ایک ہزار 572 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ ایک 6ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: مری آفت زدہ قرار۔۔ ایمرجنسی نافذ