پتنگ اڑانے پر سخت کارروائی ہوگی: عظمیٰ بخاری

Feb 09, 2026 | 13:56:PM
 پتنگ اڑانے پر سخت کارروائی ہوگی: عظمیٰ بخاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بسنت کا وقت ختم ہوگیا ہے،اب پتنگ اڑانے کی اجازت نہیں ہے، والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں،پتنگ اڑانے پر سخت ایکشن ہوگا۔

وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے محفوظ بسنت منانے اور زندگی کے رنگ انجوائے کرنے پر لاہور کے عوام، پاکستان اور اوورسیز پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا شکریہ لاہور شکریہ پاکستان شکریہ اوورسیز پاکستان۔

انہوں نے غیرملکی مہمانوں اور غیرملکی سفیروں کا شکریہ بھی ادا کیا،  ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے لاہور سمیت پاکستانی عوام کے دل جیت لیے ، محفوظ بسنت منانے پر لاہوری مبارکباد کے مستحق ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا الحمداللہ بسنت کامیاب اور محفوظ ترین منائی گئی جبکہ امریکہ،برطانیہ اور مشرق وسطیٰ سے لوگ بھی لاہور بسنت منانے آئے۔

مزید پڑھیں:ملک میں بھیک مانگنا منظم کاروبار بن چکا: خواجہ آصف

 شہریوں نے حکومتی ایس او پیز اور ہدایات پر بھرپور ذمہ داری سے عملدرآمد کیا۔

انہوں نے انتظامیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بسنت کو محفوظ بنانے میں پولیس،ریسکیو،ضلعی انتظامیہ و دیگر اداروں نے محنت سے ڈیوٹیاں سرانجام دیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانیوں نے نفرت،انتشار اور احتجاج کی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔

 پاکستانیوں نے ترقی،خوشحالی اور امن کو ووٹ دیا اور سپورٹ کیا ہے جبکہ ملک کو کمزور کرنے والے اپنے انجام کو پہنچ گئے ہیں۔