قذافی سٹیڈیم کی لائٹس پر تنقید مگر ’انڈیا کی اپنی بتی گُل ہو گئی‘

Feb 09, 2025 | 20:14:PM
قذافی سٹیڈیم کی لائٹس پر تنقید مگر ’انڈیا کی اپنی بتی گُل ہو گئی‘
کیپشن: انگلینڈ اور انڈیا کے درمیان جاری دوسرے ون ڈے میچ کے دوران اچانک فلڈ لائٹس والا ٹاور تاریک ہو گیا
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر رچن روندرا کی سنیچر کو پاکستان کے خلاف سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں ہیڈ انجری کی وجہ سوشل میڈیا صارفین اور انڈین میڈیا کی جانب سے قذافی سٹیڈیم کی ’خراب لائٹ‘ کو قرار دیے جانے کے بعد شائقین کرکٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

اس واقعے پر انڈین شائقین نے قذافی سٹیڈیم لاہور کی فلڈ لائٹس کو ہدف تنقید بنایا ہی لیکن اس کے ساتھ ساتھ انڈین میڈیا نے بھی ناقدانہ شہ سرخیاں جمائیں،ابھی قذافی سٹیڈیم پر انڈیا شائقین اور میڈیا کی تنقید جاری ہی تھی کہ اتوار کو انڈیا کی مشرقی ریاست اڑیسہ کے شہر کٹک میں ایک میچ کے دوران بارہ بٹی سٹیڈیم کی فلڈ لائٹس کی آنکھ مچولی شروع ہو گئی۔
ہوا یوں کہ کٹک میں انگلینڈ اور انڈیا کے درمیان جاری دوسرے ون ڈے میچ کے دوران اچانک فلڈ لائٹس والا ٹاور تاریک ہو گیا،فلڈ لائٹس بند ہو جانے کی وجہ سے وہ میچ لگ بھگ 10 منٹ تک روکنا پڑا، اس کے بعد بھی فلڈ لائٹس بند ہونے کی وجہ سے میچ کو روکنا پڑا۔
دوسری مرتبہ میچ کو 20 منٹ تک روکنا پڑا،گراؤنڈ میں اندھیرے کی وجہ سے بے چینی سی دیکھنے کو ملی جس کے بعد تماشائیوں نے اپنے موبائل فونز کی لائٹس آن کر کے فلڈ لائٹس کی کمی پوری کرنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں؛ شبھمن گل نے اپنی کرش کا نام بتادیا