انتشار کی خبریں من گھڑت، پارٹی اتحاد کے خلاف سازش ہو رہی ہے: ایم کیو ایم

Feb 09, 2025 | 15:34:PM
انتشار کی خبریں من گھڑت، پارٹی اتحاد کے خلاف سازش ہو رہی ہے: ایم کیو ایم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایم کیو ایم پاکستان نے میڈیا پر اپنی جماعت سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دو روز سے بعض عناصر سوشل میڈیا پر معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں اور جان بوجھ کر انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ کچھ شرپسند عناصر کارکنان کو آپس میں لڑا کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک جمہوری جماعت ہے، جہاں مختلف آراء اور مباحثہ جمہوری روایات کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں:سندھ حکومت کا دن کی اوقات میں شہر میں ڈمپر کی داخلے پر پابندی کا فیصلہ

 بیان میں مزید کہا گیا کہ ایم کیو ایم کی قیادت متحد ہے اور موجودہ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہی ہے، کارکنان کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں اور شرانگیزی کا شکار نہ ہوں،ایم کیو ایم نے صحافتی اداروں سے درخواست کی کہ وہ جماعت سے متعلق کسی بھی خبر کو نشر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کریں تاکہ بے بنیاد خبروں سے عوام میں انتشار نہ پھیلے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بہادر آباد دفتر پر کارکنان نے دھاوا بول دیا تھا، تنظیمی معاملات کی تقسیم پر کارکنان نے شدید احتجاج کیا اور کہا کہ پارٹی بہادر آباد سے چلے گی گورنر ہائوس سے نہیں، کارکنان نے گو گورنر گو اور گو ٹیسوری گو کے نعرے بھی لگائے۔