تین ملکی سیریز ،قومی ٹیم کی آج کراچی روانگی، حارث رؤف کو آرام دینے کا امکان

Feb 09, 2025 | 11:13:AM
تین ملکی سیریز ،قومی ٹیم کی آج کراچی روانگی، حارث رؤف کو آرام دینے کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سہ فریقی ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم آج لاہور سے کراچی روانہ ہوگی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کل نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ سیشن کرے گی جہاں 12 فروری کو اس کا میچ جنوبی افریقہ سے ہوگا،گزشتہ روز ٹرائی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دی تھی، کل جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بھی آمنے سامنےہونگی۔

مزید پڑھیں:کیوی سپنر بابر اعظم کیلئےڈراؤناخواب،کتنی بارآؤٹ کیا؟

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں اور ٹیم منیجمنٹ جنوبی افریقہ کے خلاف انہیں کِھلا کر رسک نہیں لینا چاہتی،ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں حارث رؤف کو آرام دیئے جانے کا امکان ہے، ان سے متعلق حتمی فیصلہ ایم آر آئی کی رپورٹس کی روشنی میں کیا جائے گا۔