پی پی 290 ڈیرہ غازی خان: لیگی امیدوار سردار اویس لغاری نے میدان مار لیا

Feb 09, 2024 | 22:03:PM
پی پی 290 ڈیرہ غازی خان: لیگی امیدوار سردار اویس لغاری نے میدان مار لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 290 ڈیرہ غازی خان سے مکمل نتیجہ آ گیا، لیگی امیدوار سردار اویس لغاری نے میدان مار لیا۔

الیکشن کمیشن کے جاری کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق  پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 290 ڈیرہ غازی خان پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار اویس خان لغاری نے 43277 ووٹ حاصل کر کے سب کو پیچھے چھوڑ دیا جبکہ  ان کے مدِمقابل پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ محی الدین کھوسہ 41892 ووٹ حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی، صوبائی اسمبلی کی اس نشست پر لیگی امیدوار اویس لغاری نے 1382 ووٹوں سے برتری حاصل کی۔