این اے 127: عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کو پچھاڑدیا

Feb 09, 2024 | 14:43:PM
 این اے 127: عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کو پچھاڑدیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان مسلم لیگ( ن )کے عطا اللہ تارڑ   نے این اے 127 لاہور 11 سے پی ٹی آئی  کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار  کو شکست دیکر میدان مارلیا۔

تفصیالت کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات 2024 کے لیے ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور ساتھ ہی غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ برقرار ہے۔

غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 127 لاہور سے مسلم لیگ (ن) کے عطا تارڑ 98ہزار210 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، جبکہ آزاد  امیدوارملک ظہیر عباس نے 82230 ووٹ حاصل کئے۔ بلاول بھٹو زرداری 15005ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔

حلقے این اے 127 میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تیسرے نمبر پر رہے ۔

یہ بھی پڑھیں:این اے 89؛پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار نے میدان مارلیا