بل گیٹس کی زندگی میں نئی خاتون نے قدم رکھ دیئے ، لیکن یہ خاتون کون ہیں ؟ جانیے

Feb 09, 2023 | 19:56:PM
بل گیٹس کی زندگی میں نئی خاتون نے قدم رکھ دیئے ، لیکن یہ خاتون کون ہیں ؟ جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مائیکروسافٹ کمپنی کے شریک بانی بل گیٹس کی زندگی میں نئی خاتون نے قدم رکھ دیئے ہیں ، جو اس وقت عالمی میڈیا کی توجہ حاصل  کر چکی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق 67 سالہ بل گیٹس اور 60 سالہ پاؤلا ہرڈ کو گزشتہ ایک سال سے مختلف جگہوں پر  ایک ساتھ دیکھا گیا ہے ، لیکن حال ہی  میں   آسٹریلن  اوپن  مینز سنگلز فائنل میں دونوں کی موجودگی نے عالمی میڈیا کی توجہ اپنے جانب مبذول کروا لی ہے۔ 

پاولا ہرڈ مارک ہرڈ کی بیوہ  ہیں جو کہ سافٹ ویئر کمپنی اوریکل کے سی ای او اور ہیولٹ پیکارڈ کے ایک وقت کے باس تھے، مارک ہرڈ 2019 میں کینسر کے باعث انتقال کر گئے تھے، رپورٹس کے مطابق  پاولا ابھی تک بل گیٹس کے بچوں سے  نہیں ملیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: حکومتی دھمکیاں کسی کام نہ آئیں، پٹرول بحران شدت اختیار کر گیا

خیال رہے کہ بل گیٹس اور ملینڈا گیٹس کی شادی 30 سال برقرار رہنے کے بعد مئی 2021 میں ختم ہو گئی تھی ، اور گزشتہ برس سے بل گیٹس اور پاولا کے درمیان ملاقاتوں کاسلسلہ جاری ہے، بل گیٹس کے 3 بچے جینیفر، روری اور فوبی ہیں، جبکہ پاولا ہرڈ کی 2 بیٹیاں ہیں ۔