مکہ مکرمہ: منشیات اسمگل کرنے پر1 پاکستانی ،2 افغانیوں کو سزائے موت

Dec 09, 2025 | 22:46:PM
مکہ مکرمہ: منشیات اسمگل کرنے پر1 پاکستانی ،2 افغانیوں کو سزائے موت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )مکہ مکرمہ میں 2 افغان شہریوں اور ایک پاکستانی شہری کو منشیات اسمگل کرنے  کے جرم میں سزائے موت دے دی گئی۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق 2 افغان شہریوں کو مملکت میں میتھ اسمگل کرنے جبکہ پاکستانی شہری کو مملکت میں ہیروئن اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق تینوں افراد پر عائد الزامات ثابت ہوئے اور بعد ازاں ان کی اپیلوں پر سزائے موت کا فیصلہ برقرار  رہنے پر آج ان کی سزائے موت کے فیصلوں کو نافذ کردیا گیا۔

سعودی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ حکومت اپنے شہریوں کو منشیات سے محفوظ رکھنے اور منشیات اسمگل کرنے والوں کو قانون کے تحت سخت ترین سزائے دینے کے لیے کوشاں رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں :اڈیالہ کا قیدی بانی ایم کیو ایم پارٹ 2 بن چکا ہے، :عظمیٰ بخاری