ہماری حکومت کو ہاتھ لگایا ری ایکشن آیا تو آپ برداشت نہیں کر پاؤ گے ،شاہد خٹک

Dec 09, 2025 | 18:31:PM
ہماری حکومت کو ہاتھ لگایا ری ایکشن آیا تو آپ برداشت نہیں کر پاؤ گے ،شاہد خٹک
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) تحریک انصاف کے رہنما اور  ممبر قومی اسمبلی شاہد خٹک کا کہنا ہے کہ ہم نے بانی کی بہنوں سے اظہار یکجہتی کرنا ہے اور پر امن دھرنا دینا ہے ،بانی کو قید تنہائی میں رکھ کر ان کے ساتھ کچھ بھی کیا جاسکتا ہے ،بانی پی ٹی آئی علامہ اقبال کے بعد ہمیں دوسرا بڑا لیڈر ملا ہے،بانی پی ٹی آئی پاکستان کی انشورنس پالیسی ہے ۔ مل بیٹھ کر پالیسی بنائیں،ہماری حکومت کو ہاتھ لگایا ری ایکشن آیا تو آپ برداشت نہیں کر پاؤ گے ۔

ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی شاہد خٹک نے گورکھ پور  ناکے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےکیا ، انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کا کیا کام ہے کے پی کے کے معاملات مداخلت کرے؟،ہماری حکومت کو ہاتھ لگایا ری ایکشن آیا تو آپ برداشت نہیں کر پاؤ گے ،ہم جلد وہ تفصیلات سامنے لائیں گے جس میں ہماری پولیس نے کتنے دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا،صوفی محمد کے ساتھ 2007 میں آپ نے سیٹلمنٹ کی تھی ہم نے نہیں کی تھی،ہمارا اختلاف پالیسی پر ہے کبھی آپ کہتے ہو مذاکرات کرو،جنرل باجوہ نے ان کیمرا بریفنگ میں طالبان کو سٹیل کرنے کی بات کی تھی ،جنرل باجوہ نے کہا تھا یہ لوگ بنیادی طور پر پاکستانی  ہیں یہ بھٹک گئے ہیں ان کو آباد کرنا چاہئے۔اس وقت ان کا لایا  گیا اور بسایا گیا، اب کہتے ہیں ان کو نکالناہے،کوئی افغانستان میں جاکر چائے پیتا ہے کوئی حملہ کرتا ہے۔

شاہد خٹک نے مزید کہا کہ ایک پالیسی ہو جو کلئیر ہو،اسٹیک ہولڈرز کو بٹھا کر بنائی جائے،فرد واحد عقل کل نہیں ہوتا،ہم اس ملک کے باشندے ہیں ہمیں معلوم ہے کہ اس دہشت گردی کو کیسے ختم کرنا ہے ،فارمولہ سمپل ہے، مقامی سیاسی جماعتیں،قبائلی عمائدین،نوجوان، انتظامیہ اور صوبائی حکومت سب مل بیٹھیں  اور مل بیٹھ کر پالیسی بنائیں ،ڈرون حملوں میں جب عام شہری شہید ہوتے ہیں تو کوئی جواب نہیں دیتا۔
 واضح رہے کہ اڈیالہ روڈ گورکھ پور ناکے پر پی ٹی آئی کے کارکنان کا دھرنا جاری ہے،علیمہ خان نعیم پنجھوتہ،،شوکت بسرا دھرنے میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سال کے 12مہینوں کے نام کیسے پڑے؟ دلچسپ داستان