16 سال بعد تھری ایڈیٹس 2 بنانے کی تیاریاں

Dec 09, 2025 | 12:11:PM
16 سال بعد تھری ایڈیٹس 2 بنانے کی تیاریاں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بالی وڈ کی تاریخی فلم 3 ایڈیٹس کسی تعارف کی محتاج نہیں اور راجکمار ہیرانی کی ہدایتکاری میں بننے والی مشہور فلم نے ناظرین کے ذہنوں پر گہرا اثر چھوڑا  تھا۔

اب بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فلم میکر اسی کاسٹ کے ساتھ سیکوئل بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

تھری ایڈیٹس کو تقریباً 16 سال قبل کرسمس کے موقع پر سنیما گھروں میں ریلیز کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق  اسکرپٹ کو لاک کردیا گیا ہے اور ٹیم اس کے لیے بے حد پرجوش ہے۔

مزید پڑھیں:معروف اداکارہ ریکھا  کی حرکت نے مداحوں کا پارہ چڑھا دیا

بھارتی میڈیا کے ذرائع کا کہنا ہےکہ  فلم کے نئے پارٹ کی کہانی اسی تسلسل سے شروع ہوگی جس پر پہلی کا خاتمہ ہوا تھا۔

واضح رہے کہ 2009 میں ریلیز ہونے والی فلم بالی وڈ کی سب سے مشہور اور سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سے ایک ہے۔

 اگرچہ تھری ایڈیٹس 2 بننے کا ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن اس خبر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔