فروری میں بسنت ۔۔وزیر قانون کا بو کاٹا

Dec 09, 2021 | 18:50:PM
فروری ۔بسنت۔وزیر قانون۔مسترد۔تجویز
کیپشن:   بسنت  منانے کا منظر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( نیوزایجنسی) صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے فروری میں بسنت منانے کی تجاویز مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے خونیں کھیل کھیلنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت جاری کر دیں۔
وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی لااینڈ آرڈر کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران فروری میں بسنت منانے کی تجاویز دی گئیں جنہیں مکمل طور پر مسترد کر دیا گیا۔وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا کہ کسی صورت پتنگ بازی کی اجازت نہیں دی جائے گی، انہوں نے خونیں کھیل کھیلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں۔خوشبو کے کہنے پرویڈیو بنائی۔ملزم نے عدالت میں سارا راز کھول دیا