عدالت کا دوران احتجاج ڈنڈے ، پتھر مارنے پر دونوں بازوئوں سے محروم گرفتار شخص کو رہا کرنے کا حکم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر احسن )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں 5 اگست کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاج کے معاملے پر پولیس نے ڈنڈے اور پتھر مارنے کے جرم میں دونوں بازوں سے محروم شخص کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے ملزم کو ڈیوٹی مجسٹریٹ رضوان الدین کی عدالت میں پیش کیا ، عدالت نے ملزم کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا ،ملزم الطاف اللہ کیجانب سے سردار مصروف ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے ۔
ایڈووکیٹ سردار مصروف نے موقف اپنایا کہ ملزم کے دونوں بازو ہی نہیں، یہ کیسے پتھراو کر سکتا ہے،کمرہ عدالت میں ملزم کے دونوں بازو کا جائزہ لیا گیا۔
عدالت نے دونوں بازو نہ ہونے پر عدالت نے ملزم کو مقدمہ ست ڈسچارج کردیا ، ملزم کیخلاف تھانہ کرپا میں مقدمہ درج ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 15 خوارج جہنم واصل