مریم نواز شریف سے جازکےCEOعامر ابراہیم کی ملاقات، سرمایہ کاری اور بہترین کاروباری مواقع پر گفتگو
مریم نواز شریف سے جازکےCEOعامر ابراہیم کی ملاقات، سرمایہ کاری اور بہترین کاروباری مواقع پر گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے موبائل فون کمپنی جازکے سی ای او عامر ابراہیم کی ملاقات،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مریم نواز شریف سے عامر ابراہیم کی ملاقات میں پنجاب میں سرمایہ کاری اور بہترین کاروباری مواقع پر گفتگو کی گئی۔سی ای او جاز عامر ابراہیم نے موبائل سیکٹر میں بہتری کے لئے حکومت پنجاب کے اقدامات کو سراہا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے تمام تر اقدامات کررہے ہیں۔پنجاب کومقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کا ہب بنانا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی ایئرچیف کے آپریشن سندور سے متعلق مضحکہ خیز بیان پر پاکستان کا ردعمل آگیا