پاکستان اور تاجکستان مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق دوستی ٹو کاانعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق دوستی ٹو کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دوستی ٹو مشق 4 سے 9 اگست 2025 تک فخرآباد بیس تاجکستان میں منعقد ہوئی، مشق میں پاکستان آرمی کی لائٹ کمانڈو بٹالین کی دو کومبیٹ ٹیمیں اور تاجکستان اسپیشل فورسز کی چار کومبیٹ ٹیمیں شریک ہوئیں۔
تمام تربیتی اور عسکری سفارتکاری کے مقاصد کامیابی سے حاصل کیے گئے، مشق کا اختتام 9 اگست 2025کو ہوا، تاجکستان میں پاکستان کے ڈیفنس اتاشی کرنل محمد معظم ظفر پاکستان کی جانب سے مہمان خصوصی تھے۔
تاجکستان کے سینئر عسکری حکام بھی تقریب میں شریک ہوئے، دونوں ممالک کے دستوں نے مشق کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ معیار کا مظاہرہ کیا۔
دوستی ٹو مشق کا مقصد دونوں دوست ممالک کے تاریخی عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانا تھا، مشق کا ایک اور اہم ہدف مشترکہ تربیت کے ذریعے انسداد دہشت گردی آپریشنز کی ڈرلز، طریقہ کار اور تکنیک کو بہتر بنانا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :انڈیا کے سب سے امیر شخص کا بھائی کیسے دیوالیہ ہوا؟