ہمارے  دور میں صوبے  بھر میں ریکارڈ ترقیاتی  کام ہوئے: وزیراعلیٰ سندھ 

Aug 09, 2023 | 20:45:PM
ہمارے  دور میں صوبے  بھر میں ریکارڈ ترقیاتی  کام ہوئے: وزیراعلیٰ سندھ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہمارے  دور میں صوبے  بھر میں ریکارڈ ترقیاتی  کام ہوئے اور ہم قدرتی آفات کے دوران اپنے عوام کے درمیان موجود رہے۔

 ترجمان وزیراعلیٰ سندھ  کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  کی زیر صدارت  سندھ کابینہ کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں صوبائی وزراء ، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکریٹری ، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور دیگر متعلقہ افسران نے شریک ہوں گے۔ اجلاس میں 36  ایجنڈا آئیٹمز  پر غور اور فیصلے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: امن دشمنوں ایک اور وار چل گیا، باجوڑ سے ایک اور افسوسناک خبر آ گئی

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس کے اہم ایجنڈے میں   اسلام کوٹ  سے چھوڑ  تک ریلوے لائن بچھانا، لنک روڈ  کی ایم ۔ نائن  پر انٹر چینجز  بنانے کی منظوری، سجاول  تا ٹنڈو  محمد خان  روڈ کی منظوری، پولیس کے شہید اہلکاروں    کے معاوضے  میں اضافہ، کچے میں  آپریشن کرنے والے پولیس   اہلکاروں  کے لیے کچا الائونس  کی منظوری، گنے کی سپورٹ پرائس کی مقرری، جےاوایم سی، این آئی سی وی ڈی اور این آئی سی ایچ کو انتظام  سنبھالنے  کی پوسٹ  فیکٹو منظوری  شامل ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ  کا کہنا ہے کہ پی پی پی  سندھ حکومت  نے عوام کی بھرپور  خدمت کی ہے، ہم نے معاشرے کے ہر طبقے  تک رسائی  حاصل  کرنے کی کوشش کی اور اُن کی خدمت  کی، ہمارے  دور میں صوبے  میں ریکارڈ ترقیاتی  کام ہوئے، ہم  قدرتی آفات   کے دوران  اپنے عوام  کے درمیان موجود رہے۔