پنجاب کے دیہات میں صفائی اورسینی ٹیشن کا بڑا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

پنجاب کے دیہات میں صفائی اورسینی ٹیشن کا بڑا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

Aug 09, 2023 | 19:13:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پنجاب کے دیہات میں صفائی اورسینی ٹیشن کا بڑا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا  جبکہ پروگرام کا افتتاح وزیر اعلی محسن نقوی 14 اگست کو کریں گے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت آج وزیر اعلی آفس میں صوبائی کابینہ کا 22 واں اجلاس ہوا، جس میں کابینہ نے پنجاب کی دیہی یونین کونسلز میں صفائی اور سینی ٹیشن کا  پروگرام شروع کرنے کی منظوری دیدی،پروگرام کا افتتاح وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی 14 اگست کو کریں گے.وزیر اعلی محسن نقوی نے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے موثر حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت کی۔وزیراعلی محسن نقوی نے صفائی اور سینی ٹیشن پروگرام کے لئے چھوٹے گھروں سے فیس کی وصولی کی تجویز مسترد کر دی۔

اجلاس میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لئے ٹیسٹ کے طریقہ کار و قواعد وضوابط کیلئے وزارتی کمیٹی تشکیل دی گئی جبکہ ڈیرہ غازی خان میڈیکل کالج کے بورڈ آف مینجمنٹ کے قیام کی منظوری دی گئی، اجلاس میں راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی کا انتظام پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ پنجاب میں نرسوں کی کمی کو پورا کرنے کے لئے 6 ہزار نرسوں کو بھرتی کرنے کی منظوری دی گئی ، وزیر اعلی محسن نقوی نے ہدایت کی کہ نرسوں کی بھرتی کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔

اجلاس میں  سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں رواں مالی سال کے لئے داخلہ پالیسی کی منظوری دی گئی  ،لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی از سر نو تعمیر کی سکیم کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری  دی گئی ،پنجاب ڈرگز رولز 2007 میں ترمیم کی منظوری  دی گئی  ،گوجرانوالہ میں یونیورسٹی کے قیام کی منظوری، منصوبے کو رواں مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ  چیف منسٹر ز ٹاسک فورس برائے جنگلات و جنگلی حیات کے قیام کی منظوری  دیدی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں:ایران میں احتجاج کےدوران 100 سے زائد صحافی گرفتار
اجلاس میں فیصل آباد شہر میں ڈرینج کے نظام کی بحالی کے پروگرام کی منظوری ،بابر سینما فیصل آباد کے قریب پرانی سبزی منڈی کی اراضی پر پبلک پارک کے قیام کی منظوری ،موضع سیدوآنہ کو سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی حدود میں شامل کرنے کی منظوری ،پنجاب فلم سنسر بورڈ کی از سر نو تشکیل کی منظوری دی گئی جبکہ  محکمہ سکولز ایجوکیشن کے پروگرام"اسپائر"(Actions to Strengthen Performance for Inclusive and Responsive Education) کیلئے 2 ارب 18 کروڑ روپے کے فنڈز کے از سر نو اجراء کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس میں مزید مختلف بین الاقوامی ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے تعاون کے 19 منصوبوں کیلئے 16 ارب 77 کروڑ روپے کے فنڈز کے از سر نو اجراء کی منظوری دی گئی،اے ایس آئی اور ایس آئی کی ٹریننگ کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے پولیس رولز 1934 میں ترمیم کی منظوری  دی گئی۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے پنجاب کابینہ کو دورہ ازبکستان کے حوالے سے بریف کیاا ورازبکستان کے وزراء اور اعلی حکام کے ساتھ زراعت کے شعبے خصوصا سیڈ ڈویلپمنٹ کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانونی امور و نجی کاری کے چوتھے اجلاس،کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے 6 ویں اجلاس اورکابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے امن و امان کے 9 ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی ،صوبائی وزراء، مشیران،چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت کی۔