کورونا وائرس کے حملے جاری،مزید  421 نئے کیسز سامنے آ گئے

Aug 09, 2022 | 10:25:AM
کورونا وائرس, حملے,  421 نئے کیسز ,این آئی ایچ, کورونا ٹیسٹ
کیپشن: کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے خواتین نے ماسک لگا رکھا ہے(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک بھر کورونا وائرس کے حملے جاری،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی  جبکہ 421 نئے کیسز سامنے آ گئے۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق  گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 16 ہزار 648 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 421 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ، ملک میں کورونا کی مثبت شرح 2.53 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ کورونا کے 159 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔